اردو نیوز اپڈیٹس

آنے والے دنوں میں یہ واضح ہو جائے گا کہ تیل کی قیمت چند ماہ میں کس حد تک بڑھتی ہے احسن اقبال

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ خطے میں تیل کا ایک بڑا بحران پیدا ہوا ہے، آنے والے دنوں میں یہ واضح ہو جائے گا کہ تیل کی قیمت چند ماہ میں کس حد تک بڑھتی ہے، ایک ذمہ دار قوم ہونے کے ناطے ہمیں غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2025-26 کے پہلے 8 ماہ میں پاکستان کی معیشت میں استحکام اور بحالی کی جانب گامزن ہے، حکومت کے شروع کیے گئے اصلاحاتی اقدامات کے سفر میں روز بہ روز بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے معاشی اشارے مثبت رجحان کی نشاندہی کر رہے ہیں، خطے میں تیل کا ایک بڑا بحران پیدا ہوا ہے۔ اس بحران سے نہ صرف ترقی یافتہ بلکہ ترقی پذیر ممالک بھی متاثر ہوئے ہیں۔ آنے والے دنوں میں یہ واضح ہو جائے گا کہ تیل کی قیمت چند ماہ میں کس حد تک بڑھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک ذمہ دار قوم ہونے کے ناطے ہمیں غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے۔ جہاں تک ممکن ہو ایک خاندان دو یا تین گاڑیوں کے بجائے صرف ایک گاڑی کا استعمال کرے۔ پاکستان کی معیشت کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔احسن اقبال نے کہا کہ قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے باقاعدہ اجلاسوں سے ضروری اشیاء کی مستحکم سپلائی برقرار رہی۔ جولائی تا فروری 26-2025 میں اوسط مہنگائی 5.5 فیصد رہی۔ پچھلے سال 5.9فیصد تھی، جبکہ فروری 2026 میں مہنگائی 7.0 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی اور عالمی توانائی مارکیٹ کی صورتحال اب بھی اندرونی مہنگائی کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی تا فروریمیں 585 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ 403 ارب روپے کی فنڈنگ منظور کی گئی۔ جس سے ترقیاتی منصوبوں کے عملدرآمد میں مستحکم پیش رفت ظاہر ہوتی ہے۔ ملک میں پی ایس ڈی پی کے تحت تسلی بخش کام جاری ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ تمام ترقیاتی کام بروقت مکمل ہوں، جولائی تا فروری 26-2025 میں پی ایس ڈی پی کی استعمال کی شرح 36 فیصد رہی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

5 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

5 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

5 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

5 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

5 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

5 hours ago