اردو نیوز اپڈیٹس

پنجاب حکومت کا تاریخی ڈویلپمنٹ پلان پانی سیوریج اور سڑکوں میں انقلاب

پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب حکومت نے صوبے میں طویل المدتی عوامی مسائل کے حل کے لیے گلوبل اسٹینڈرڈ ڈویلپمنٹ پروگرام متعارف کروا دیا جس کے تحت صفائی، پانی کی فراہمی، سیوریج، سٹریٹ لائٹس اور مثالی گاؤں پراجیکٹس پر کام کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی ویڈیولنک اجلاس میں تمام پراجیکٹس کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 70، 80 سال میں جو کام نہیں ہوئے، وہ آج کیے جا رہے ہیں اور پانچ سال کے بعد لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں کو جدید اور خوبصورت انداز میں دیکھنا ممکن ہوگا۔مون سون سے قبل نکاسی آب کے پراجیکٹس مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ شہروں میں انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک، ریچارج ویلز اور ٹف ٹائلز بچھائی جائیں گی تاکہ زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری آئے۔بارشی پانی کے ذخیرے کے لیے 34 بڑے انڈرگراؤنڈ سٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے، مختلف علاقوں میں 6,100 کلومیٹر سٹریٹ اور سیوریج لائنیں بچھائی جائیں گی، جبکہ 61 ڈسپوزل اسٹیشنز کی بحالی اور 56 نئے اسٹیشنز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق صوبے میں 328 ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے جائیں گے جو پانی کو کھیتوں میں آبپاشی کے لیے فراہم کریں گے۔ مختلف شہروں میں 14,679 مقامات پر سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی اور گلیوں و راستوں پر 33 ملین مربع فٹ ٹف ٹائلز بچھائی جائیں گی جبکہ شہری نکاسی آب اور دیگر کاموں کے لیے 526 جدید مشینیں فراہم کی جائیں گی۔ مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت 485 دیہات میں 59 ارب روپے کی سکیمیں شروع کی جائیں گی جبکہ 200 دیہات میں یہ منصوبہ عمل میں آئے گا۔ گندے پانی کے تالاب اور جوہڑ صاف کیے جائیں گے اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے ذریعے پانی کی بحالی ہوگی۔ دیہات میں پختہ گلیاں اور ڈرینج سسٹمز بھی بنائے جائیں گے۔ فلٹریشن پلانٹس کی فعالیت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے اور پوٹھوہار میں سمال ڈیمز کے ذریعے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر رپورٹ پیش کی گئی ہے۔مختلف شہروں میں صاف پانی کی بوتلیں فراہم کرنے کے منصوبے پر بھی پیشرفت جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اس تاریخی ڈویلپمنٹ پلان سے پنجاب بھر میں 78 سالہ پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہوگا اور اب نہ صرف شہروں میں پانی ضائع ہوگا بلکہ گلیوں میں اندھیرا بھی نہیں رہے گا۔ یہ منصوبے پانچ سال کے دوران پنجاب کے شہری اور دیہی علاقوں میں ترقی اور جدید سہولیات کی نئی مثال قائم کریں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

6 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

6 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

6 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

6 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

6 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

6 hours ago