پاکستان نیوز پوائنٹ
فتنہ الخوارج دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن غضب للحق جاری ہے. افغانستان میں مؤثر فضائی کارروائیوں کے دوران متعدد دہشت گرد ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افواج نے 12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب افغانستان میں فضائی کارروائیاں کرتے ہوئے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے 4 ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بناتے ہوئے کابل میں تھری ون تھری کور کے انفرااسٹرکچر کو تباہ کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبہ قندھار میں تراوو دہشت گرد کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج نے فضائی حملوں کے دوران قندھار ایئر فیلڈ کی آئل اسٹوریج سائٹ اور اس سے ملحقہ لاجسٹک اانفراسٹرکچر کو بھی تباہ کردیا۔اسی طرح افغانستان کے صوبہ پکتیا میں شیرناؤ دہشت گرد کیمپ کو بھی فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت جاری کارروائی اہداف کے حصول تک جاری رہے گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے سہیل آفریدی نے کے پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…
پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…