اردو نیوز اپڈیٹس

آپریشن غضب للحق پاکستان کا دفاعی حق ہے وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاک، افغان سرحد پر کیے جانے والے آپریشن ’غضب للحق‘ کے حوالے سے قوم کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کا دفاعی حق ہے اور وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اپنے بیان میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کو ناکام بنایا جائے گا اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاک فوج نے بروقت اور مؤثر جواب دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کی ایک ایک انچ زمین کا دفاع ہمارا قومی فریضہ ہے اور سندھ حکومت قومی سلامتی کے معاملے پر وفاقی حکومت اور افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے۔ سید مراد علی شاہ نے سرحدوں کے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم یکجہتی کی تصویر بنی ہوئی ہے اور دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا کیونکہ پاکستان متحد ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور قوم ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت نے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا ہے اور پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، دشمن کی ہر سازش ناکام ہوگی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر زرداری سے ملائیشین وزیرِ داخلہ کی ملاقات سیکیورٹی و تجارت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ سیف الدین…

17 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات انسدادِ دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملائیشیا کے وزرائے داخلہ سیف الدین…

17 hours ago

اسحاق ڈار 30 اگست کو ترکیہ میں اہم اجلاس میں شرکت کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے کے اختتام پر…

17 hours ago

عمران خان کے علاج کا معاملہ بانی کی بہن اور انکی پارٹی نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی وزیر اطلاعات

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی احکامات کی توہین…

17 hours ago

ملک میں فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں آج فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا…

17 hours ago

بنگلہ دیش نے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے بعد خطے…

17 hours ago