اردو نیوز اپڈیٹس

آپریشن غضب للحق کی مؤثر کارروائیوں کے باعث افغان طالبان اور دہشتگرد مایوسی کا شکارہیں عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے باجوڑ میں معصوم شہریوں پر حملہ کیا ہے۔ آج دوپہر 3 بج کر 30 منٹ پر افغان طالبان نے سرحد پار سے ضلع باجوڑ کے علاقے کو نشانہ بنایا ہےایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ افغان طالبان نے توپ خانے اور مارٹر فائرنگ کے ذریعے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ایک گھر مارٹر گولے کی زد میں آیا۔انہوں نے کہاکہ ضلع باجوڑ کے علاقے سالار زئی، تبستہ لیٹئی میں شہری آبادی کو دانستہ نشانہ بنایا گیا، حملے میں 4 معصوم شہری شہید اور 5 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا ہے، شہید ہونے والے چاروں افراد ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ بھائی تھے، مقامی لوگوں نے افغان طالبان رجیم کے دہشت گردانہ اقدام کی شدید مذمت کی اور غم و غصے کا اظہار کیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ افغان طالبان رجیم معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہے ہیں، افغان طالبان فتنہ الخوارج جیسی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مل کر کارروائیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حملے بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی اقدار کی سنگین خلاف ورزی ہیں، آپریشن غضب للحق کی مؤثر کارروائیوں کے باعث افغان طالبان اور دہشت گرد شدید دباؤ اور مایوسی کا شکارہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بزدلانہ اور گھناؤنے حملے کے ذمے دار افغان طالبان کی چوکیوں، انفرا اسٹرکچر کو مناسب اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

16 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

16 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

16 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

16 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

16 hours ago