اردو نیوز اپڈیٹس

بلوچستان امن و استحکام کے قیام کیلئے فیڈرل کانسٹیبلری کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے فیڈرل کانسٹیبلری کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پہلے مرحلے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے دو ونگز پر مشتمل تقریباً تین ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وفاقی و صوبائی اداروں کے اعلیٰ حکام نےشرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان، افغان مہاجرین کی واپسی، حوالہ ہنڈی اور بھتہ خوری ، سمگلنگ کے خاتمے سمیت اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی این سی سی آئی اور آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری کی اجلاس کو متعلقہ امور پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں بلوچستان میں ایف آئی اے کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ،اس سلسلے میں تمام خالی آسامیوں پر مقامی افراد کی بھرتی کی جائے گی،حکومت بلوچستان اور وفاقی حکومت کے درمیان سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کو موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا،ریاست کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے،بلوچستان کے حالات سے مکمل آگاہ ہیں اور امن کے قیام کے لیے ہر ممکن معاونت کریں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوت اور عزم کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی فورسز نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے،روز اول واضح کرچکے کہ ریاست کی عمل داری ہر صورت یقینی بنائیں گے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ آج بلوچستان کی کوئی شاہراہ احتجاج کے نام پر بند نہیں ہوتی ،بحالی امن کے لئے وفاقی حکومت کی معاونت کو سراہتے ہیں،قومی یکجہتی سے دہشت گردی کو شکست دیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

بھارت خفیہ کارروائیوں پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں امن و…

23 hours ago

نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ امن و استحکام کے عزم کا اعادہ

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ…

23 hours ago

محرم کا پہلا عشرہ غیر معمولی خدمات پر تمام سکیورٹی اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ محرم کے پہلے…

23 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نےننکانہ صاحب کی عوام کو خوشخبری سُنا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ ننکانہ صاحب کے عوام کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے…

24 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کا سرکاری ملازمین کی نوکریوں سے متعلق اہم فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین کی ترقیوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری…

24 hours ago

حکومت کا ملک سے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خاتمے کیلیے بڑا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت نے ملک سے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خاتمے کے…

24 hours ago