پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے کے اختتام پر مختصر وفد کے ہمراہ ترکیہ کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وہ اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس 30 اگست کو استنبول میں ہوگا، جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، امریکہ ایران جنگ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان سمیت چار مسلم ممالک اور تین یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔ ای-3 یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے ساتھ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ امریکہ ایران بڑھتی کشیدگی، جنگ اور خطے کی صورتحال کے تناظر میں اجلاس کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ سیف الدین…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملائیشیا کے وزرائے داخلہ سیف الدین…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی احکامات کی توہین…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں آج فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے بعد خطے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے کینیڈا سے درآمد بعض اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف آج…