اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات انسدادِ دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملائیشیا کے وزرائے داخلہ سیف الدین ناسوتیون بن اسماعیل نے ملاقات کی، جس میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناسوتیون بن اسماعیل نے وزارتِ داخلہ کا دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا استقبال کیا، ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، غیر قانونی امیگریشن اور سائبر کرائمز کی روک تھام سمیت سیکیورٹی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دونوں ممالک نے دہشت گردوں اور منشیات فروشوں کی سرکوبی کے لیے انٹیلیجنس شیئرنگ بڑھانے پر اتفاق کیا، جبکہ انسداد دہشت گردی، منشیات اور انسانی سمگلنگ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا، مذاکرات کے دوران کوسٹ گارڈز کے شعبے میں تعاون اور تربیتی پروگرامز کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ملاقات میں دونوں وزارتوں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، اس اقدام کا مقصد باہمی تعاون کے مختلف شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لینا اور رابطہ کاری کو مؤثر بنانا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ملائیشیا کے کوسٹ گارڈ کے شعبے میں تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے، پاکستان کی نیشنل پولیس اکیڈمی اور رائل ملائیشین پولیس کالج کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، جس کے تحت تربیتی پروگرامز، تجربات کے تبادلے اور پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کے لیے روابط مزید مضبوط کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملائیشین وزیر داخلہ کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو اگلی سطح پر لے جانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔محسن نقوی نے ملائیشیا کو مسلم ممالک میں تیز رفتار ترقی کرنے والا ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ملائیشیا کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، ملاقات میں سیاحت کے فروغ اور ویزا سہولیات میں آسانی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، ملائیشیا پاکستانی شہریوں کے لیے سیاحت کا ایک بہترین آپشن ہے اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط بڑھانے کے لیے ویزا سہولیات میں مزید آسانی مفید ثابت ہوگی۔دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سکیورٹی، قانون نافذ کرنے والے اداروں، تربیت، سیاحت اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر زرداری سے ملائیشین وزیرِ داخلہ کی ملاقات سیکیورٹی و تجارت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ سیف الدین…

1 hour ago

اسحاق ڈار 30 اگست کو ترکیہ میں اہم اجلاس میں شرکت کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے کے اختتام پر…

1 hour ago

عمران خان کے علاج کا معاملہ بانی کی بہن اور انکی پارٹی نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی وزیر اطلاعات

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی احکامات کی توہین…

1 hour ago

ملک میں فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں آج فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا…

1 hour ago

بنگلہ دیش نے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے بعد خطے…

1 hour ago

کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی کا امریکا سے تجارتی مذاکرات معطل کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے کینیڈا سے درآمد بعض اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف آج…

1 hour ago