پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی احکامات کی توہین کا مرتکب قرار دے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ علاج معالجے کے حوالے سے انتظامیہ نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کیا، عدالت نے واضح کہا تھا کوئی بیان بازی نہیں ہوگی لیکن میڈیا ٹاک کی گئی، سیاست بھی ہوئی، بیان بازی بھی ہوئی اور سکیورٹی میں بھی رخنہ ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق تمام لوازمات پورے کیے گئے، تحریک انصاف کی طرف سے بے بنیاد توہین عدالت کی درخواست دائرکی گئی، ایک توہین عدالت ہوئی کہ شفااسپتال کے باہر ٹولیوں میں لوگ کس نے جمع کیے؟ عدالت نے کہا تھا کہ سیاسی بیان بازی نہیں کی جائے گی، بانی پی ٹی آئی، ان کی فیملی اورپارٹی توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اسپتال کے باہر تحریک انصاف کے لوگوں نے سکیورٹی رسک پیدا کیا، بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ان کی بہن اور ان کے ڈاکٹروں کی موجودگی میں ہوا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، حکومت نے ایک دن بھی بانی پی ٹی آئی کاعلاج نہیں روکا، یہ ایک طبی اور قانونی معاملہ ہے اسے سیاست کی نذر نہ کریں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی کی بہن اور ان کی پارٹی نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی، پی ٹی آئی نے عدالتی حکم نہ مان کر اپنی یقین دہانی کی نفی کی ہے، حکومت نے نظر ثانی اپیل میں تمام قیدیوں کیلئے یکساں سہولتوں کے حوالے سے سوال اٹھایا اور نظرثانی میں مؤدبانہ طریقے سے پوچھا گیا کیا یہ سہولت ہرقیدی کو میسر ہے۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پنجاب اور پاکستان بار کونسل نے پی ٹی آئی کے سیاسی پروپیگنڈے سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے، بار کونسلز نے تنبیہہ کی ہے کہ ہمارا نام اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے، بار کونسلز نے واضح کیا ہے کسی بھی رکن کے انفرادی بیان کا کونسلز سے کوئی تعلق نہیں
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ سیف الدین…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملائیشیا کے وزرائے داخلہ سیف الدین…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے کے اختتام پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں آج فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے بعد خطے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے کینیڈا سے درآمد بعض اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف آج…