اردو نیوز اپڈیٹس

اسرائیل نے غزہ فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے تمام امدادی کارکنوں کو ڈی پورٹ کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیل کی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی جانب امداد لے کر آنے والے صمود فلوٹیلا میں شامل زیرِ حراست تمام غیر ملکی کارکنوں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ یہ امدادی کارکن کشتیوں سے حراست میں لے کر اسرائیل منتقل کیے گئے تھے۔ تاہم ایک اسرائیلی شہریت رکھنے والے شریک کو عدالت میں پیشی کے بعد حراست میں رکھا گیا ہے۔خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) اور ’ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی بحری ناکا بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکنوں کو رہا کرکے ملک بدر کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔اسرائیل میں قائم قانونی حقوق کی تنظیم لیگل سینٹر فار عرب مائنارٹی رائٹس اِن اسرائیل (عدالہ) کے مطابق تقریباً 430 غیر ملکی کارکنوں میں سے بیشتر کو جنوبی شہر ایلات کے قریب ایک سویلین ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں اپنے ممالک واپس بھیجا گیا۔تنظیم کا کہنا ہے کہ اس دوران ایک فلوٹیلا میں شریک زوہر ریگِیو کو حراست میں رکھا گیا ہے، جو اسرائیلی شہریت رکھتی ہیں۔ ان کے خلاف اشکلون مجسٹریٹ کورٹ میں سماعت جاری ہے۔عدالہ کے مطابق زوہر ریگِیو پر بے بنیاد اور متضاد الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں غیر قانونی داخلہ، غیر قانونی قیام اور غزہ کی ناکا بندی توڑنے کی کوشش شامل ہیں۔ قانونی تنظیم نے ان الزامات کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریگِیو کو بین الاقوامی پانیوں سے زبردستی حراست میں لے کر اسرائیلی حدود میں لایا گیا، جو ان کی مرضی کے خلاف تھا۔دوسری جانب اسی معاملے پر اسرائیلی وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ تمام غیر ملکی کارکنوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔ مزید رپورٹس کے مطابق بعض یورپی ممالک نے فلوٹیلا کارکنوں کے ساتھ سلوک پر اسرائیلی وزیر کے رویے پر تنقید کی ہے اور اٹلی نے یورپی یونین سے پابندیوں کا مطالبہ بھی کیا ہے۔یاد رہے کہ بدھ کے روز صمود فوٹیلا سے وابستہ کارکنان کی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں حراست اور ناروا سلوک کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد صورتِ حال حساس ہو گئی تھی جب اسرائیل کے وزیر برائے قومی سلامتی ایتامار بن گویر نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے عبرانی زبان میں کیپشن لکھا کہ ’ہم دہشت گردی کے حامیوں کے ساتھ اسی طرح پیش آتے ہیں۔‘اسرائیلی وزیر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا۔ اس واقعے کے بعد اٹلی، ترکیہ، کینیڈا، نیدرلینڈز، جرمنی، اسپین، بیلجیئم، فرانس، آئرلینڈ، نیدرلینڈ سمیت دیگر ممالک اور یورپی یونین نے اسے انسانی وقار کے منافی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی اور باضابطہ وضاحت کا مطالبہ کیا تھا۔ان ممالک نے سخت مؤقف اختیارکیا کہ اسرائیل کو تمام غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے اور ان کے ساتھ باعزت رویہ اختیار کیا جانا چاہیے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی…

10 hours ago

وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ کروشیا کے وزیر برائے خارجہ…

10 hours ago

افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پاکستان کی سلامتی کیلئے مسلسل خطرہ ہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود…

10 hours ago

محسن نقوی کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں اقوام…

10 hours ago

چین میں ہولناک سیلاب سانپوں کا فارم پانی میں ڈوب گیا سینکڑوں زہریلے سانپ فرار

پاکستان نیوز پوائنٹ جنوبی چین میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے باعث سانپوں کے…

10 hours ago

مسلسل پانچ روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج بڑااضافہ ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ مسلسل پانچ روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج بڑااضافہ…

11 hours ago