اردو نیوز اپڈیٹس

اسرائیل کا مشترکہ حکمت عملی سے ہی مقابلہ ممکن ہے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں اور ان کے لواحقین کو ضرور یاد رکھا جائے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیاں ملکی دفاع کی مضبوط بنیاد ہیں، امتِ مسلمہ اس وقت آزمائش سے گزر رہی ہے، جس میں فلسطین، سوڈان اور کشمیر کے مسلمان سرفہرست ہیں۔خواجہ آصف نے زور دیا کہ عالمِ اسلام کی بقا اتحاد میں ہے اور تفرقہ ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،اسرائیل کسی کا دوست نہیں اور مشترکہ حکمت عملی سے ہی اس کا مقابلہ ممکن ہے۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں اور اس کو اس وقت تک جاری رہنا چاہیے جب تک مکمل خاتمہ نہ ہو جائے،پاکستان میں سرگرم دہشتگردوں کو افغان حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کیلئے ضروری ہے کہ ہم اتحاد کے ساتھ اپنے مشرقی اور مغربی سرحدوں پر موجود دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

9 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

9 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

10 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

10 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

10 hours ago