اردو نیوز اپڈیٹس

ملک بھر میں عیدالفطر کے روح پرور اجتماعات ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعائیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک میں عیدالفطر آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جاری رہی ہے، نماز عید کی ادائیگی کے لیے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، شہری نئے کپڑے پہن کر، خوشبو لگا کر اور سنت کے مطابق میٹھی اشیاء کھا کر نماز کے لئے گئے، نماز کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی۔آج گھروں میں خصوصی پکوان تیار کیے جا رہے ہیں جبکہ بچے عیدی حاصل کرنے کے لیے بے حد پرجوش دکھائی دے رہے ہیں، حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید الفطر کی مرکزی نماز فیصل مسجد میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی جبکہ لاہور کی بادشاہی مسجد میں اور کراچی کی مختلف مساجد میں عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے نمازعید زرداری ہاؤس نوابشاہ میں ادا کی، صدر زرداری نے ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعائیں کیں، وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں نماز عید ادا کی اور شہریوں سے ملاقاتیں کیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں نماز عید ادا کی، نمازعید کی ادائیگی کے بعد بلاول بھٹو زرداری شہریوں سے گھل مل گئے، عید ملے اور مصافحہ بھی کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آبائی گاؤں دھڑنال میں نماز ادا کی اور اہل علاقہ سے ملاقاتیں کیں، گورنر سندھ نہال ہاشمی نے عید کی نماز گورنر ہاؤس میں ادا کی جبکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں نماز عید پڑھی، مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان کے علاقے عید الخیل میں عید الفطر کی نماز پڑھائی۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں گزشتہ روز عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔نماز عیدالفطر کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں ہوئے، جہاں لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی اور روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی تھی، انہوں نے عالمی امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا اور امت مسلمہ کیلئے امن، سلامتی اور استحکام کی دعا کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

جنگ کے خاتمے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی پاکستان آمد

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔…

3 hours ago

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور…

3 hours ago

اسلاموفوبیا کے انسداد کیلئے یو این مجوزہ لائحہ عمل کو جلد حتمی شکل دی جائے عاصم افتخار

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر نفرت انگیزی کے خاتمے…

3 hours ago

قومی اسمبلی نے مالی سال 27-2026 کا بجٹ منظور کر لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ قومی اسمبلی نے مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ اور فنانس بل…

3 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی…

3 hours ago

ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی موبائل فونز کتنے سستے ہونے والے ہیں؟

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں درآمدی موبائل فونز…

3 hours ago