اردو نیوز اپڈیٹس

ایشیائی ترقیاتی بینک سے نیا قرض پاکستان کو 140ارب روپے ملیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے نیا قرض حاصل کرنے کیلئے تیار ہوگیا. وفاقی حکومت کو 140ارب روپے ملیں گے۔ اے ڈی بی نے 50 کروڑ ڈالرز کے مساوی قرض کی تجویز دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اے ڈی بی سے قرض کے حصول کا مقصد سرکاری پنشن نظام میں اصلاحات کرکے اسے پنشنر حضرات کیلئے مزید سہولت بخش بنانا ہے۔ وفاقی حکومت کا سالانہ پنشن بل 1 ہزار 55ارب روپے تک پہنچ گیا۔حکام کا ماننا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرض کے حصول اور پنشن اخراجات پر قابو پانے کے منصوبے کا نام ٹرانسفارمنگ پبلک سیکٹر پنشن پروگرام رکھا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق سرکاری اداروں کو آگہی پروگرام کے ذریعے تربیت دی جائے گی۔قرض کے حصول کے ساتھ ہی پنشن نظام میں گورننس اور نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔ نئی اصلاحات کے نتیجے میں پنشن سے متعلق مستقبل کے مالی بوجھ میں کمی کی توقع کی جارہی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرض کا حصول پنشن نظام کو زیادہ مستحکم اور شفاف بنانے میں مدد دے گا۔ حکومت پنشن کیلئے نیا اور پائیدار نظام متعارف کرانے کیلئے تیار ہے۔ جس سے طے شدہ کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم کی نگرانی بہتر بنائی جاسکے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

17 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

17 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

17 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

17 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

17 hours ago