اردو نیوز اپڈیٹس

اسلام آباد شادی والے گھر میں دھماکا دلہا دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں شادی والے گھر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں دلہا اور دلہن بھی شامل ہیں۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ترجمان ڈاکٹر عنیزہ جلیل نے بتایا کہ چھ لاشیں اور 11 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں شادی والے گھر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں دلہا اور دلہن بھی شامل ہیں۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ترجمان ڈاکٹر عنیزہ جلیل نے بتایا کہ چھ لاشیں اور 11 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے ڈان کو بتایا کہ واقعے کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر رانا عمران سکندر کی ہدایات پر پمز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ڈاکٹر عنیزہ جلیل کے مطابق ایک زخمی کو اسپتال کے برن سینٹر میں منتقل کیا گیا، جو 20 فیصد جھلسا ہوا تھا۔ادھر اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف، ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایات پر جائے وقوع پر پہنچے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دھماکے سے کم از کم چار مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور اس بات کی تصدیق کی کہ جاں بحق افراد میں دلہا اور دلہن شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکا شادی کی تقریب کے مقام پر ہوا، جہاں مہمان بھی موجود تھے، تاہم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم خصوصی آلات کے ذریعے مزید تلاشی لے رہی ہے اور واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے. تاہم بظاہر یہ گیس سلنڈر کا دھماکا لگتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خلیج کا بحران نہ پیدا ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا وزیر اعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں…

3 hours ago

پاکستان کا سب سے بڑا خدمت مرکز کراچی میں قائم ہوگا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ…

3 hours ago

دکانداروں کے لیے رجسٹریشن کے علاوہ کوئی آپشن نہیں غیر رجسٹرڈ دکانداروں کے خلاف ایکشن ہوگا بلال اظہر کیانی

پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے…

3 hours ago

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی…

3 hours ago

میر علی میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی 3 خارجی دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے…

3 hours ago

ایران کی صورتحال بہت خراب ہے نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال بہت…

3 hours ago