اردو نیوز اپڈیٹس

سردی کا قہر برقرار ہنزہ میں پارہ منفی 20 تک گر گیا پہاڑی علاقوں میں زندگی مفلوج

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں سردی کی شدید لہر بدستور جاری ہے. جہاں شمالی علاقوں میں موسم نے خطرناک حد تک شدت اختیار کر لی ہے۔عالمی موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق ہنزہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث سردی نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔اتوار کی صبح سویرے کوئٹہ میں پارہ منفی ایک ڈگری تک گر گیا، جبکہ دیگر بڑے شہروں میں بھی سردی کا زور برقرار رہا۔اسلام آباد میں 2 ڈگری، لاہور میں 3، پشاور میں 4 اور کراچی میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ اور استور کے بالائی حصوں میں خون جما دینے والی سردی کے باعث نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔شدید ٹھنڈ، برفباری اور منفی درجہ حرارت نے معمولاتِ زندگی کو جکڑ کر رکھ دیا ہے، جبکہ شہری گھروں میں محصور ہونے پر مجبور ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی یہ لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے.جس کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خلیج کا بحران نہ پیدا ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا وزیر اعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں…

2 hours ago

پاکستان کا سب سے بڑا خدمت مرکز کراچی میں قائم ہوگا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ…

2 hours ago

دکانداروں کے لیے رجسٹریشن کے علاوہ کوئی آپشن نہیں غیر رجسٹرڈ دکانداروں کے خلاف ایکشن ہوگا بلال اظہر کیانی

پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے…

2 hours ago

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی…

3 hours ago

میر علی میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی 3 خارجی دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے…

3 hours ago

ایران کی صورتحال بہت خراب ہے نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال بہت…

3 hours ago