پاکستان نیوز پوائنٹ
شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ عالمی تنازعات میں اضافے کے مدنظر ملک کو ایک جوہری ریاست کے طور پر قائم رکھنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔ رپورٹس کے مطابق حکمراں ورکرز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کم جونگ ان نے کہا کہ ملک کی پوزیشن بطور جوہری ریاست برقرار رکھنا عالمی سلامتی کی صورتحال سے نمٹنے کا واحد طریقہ ہے۔ کم جون ان نے کہا کہ دنیا کے پردے پر ناقابل تصور اور حیران کن واقعات رونما ہورہے ہیں اور یہ واقعات سامراجی قوتوں کے گینگسٹر اور لالچی جیسے رویوں کی وجہ سے رونما ہو رہے ہیں جس سے دنیا بھر میں تصادم مزید پرتشدد ہو رہے ہیں اور اس کا ذمہ دار امریکہ ہے۔شمالی کوریا کے لیڈر نے امریکہ اور جنوبی کوریا پر الزام لگایا کہ وہ دونوں جزیرہ نما کوریا کی سلامتی کو اپنی مشترکہ جوہری پوزیشن کو اپ گریڈ کر کے خطرناک بنا رہے ہیں اور اس کا واحد مقصد شمالی کوریا پر حملہ کرنا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…