پاکستان نیوز پوائنٹ
یورپی ممالک آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمد و رفت کی اجازت حاصل کرنے کیلئے تہران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ ایران ٹیلی ویژن نیوز نیٹ ورک اور ایرانی نشریاتی ادارے نے یورپی ممالک کے نام ظاہر کیے بغیر بتایا کہ مشرقی ایشیائی ممالک، خصوصاً چین، جاپان اور پاکستان کے جہازوں کے گزرنے کے بعد، آج ہمیں یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ یورپی ممالک نے بھی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ سے گزرنے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔ خیال رہے کہ ایران نے 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد آبنائے ہرمز میں سمندری آمد و رفت کو محدود کر دیا تھا، اس آبی راستے پر ایران کے کنٹرول نے عالمی منڈیوں میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ ایران کے اس اقدام نے امریکہ کے خلاف تہران کو ایک اہم تزویراتی برتری فراہم کی ہے، امریکہ نے بھی ایرانی بندرگاہوں کے خلاف اپنی بحری ناکہ بندی جاری رکھی ہوئی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ موسمیاتی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پالیسیاں بہتر بناکر اور عالمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں بڑھتے ہوئے مالیاتی دباؤ کی ایک بڑی وجہ سیلز ٹیکس،…