اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا وہ واحد ملک ہے جس سے چین اور روس خوفزدہ ہیں ٹرمپ کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر امریکا نیٹو کا حصہ نہ ہوتا تو روس اور چین کو اس اتحاد کا کوئی خوف نہیں ہوتا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے بغیر نیٹو بے اثر ہے، وہ واحد قوم جس سے روس اور چین دونوں خوفزدہ ہیں اور جس کا احترام کرتے ہیں وہ ان کا دوبارہ تعمیر کیا ہوا امریکا ہے۔ٹرمپ نے اپنے پیغام میں ایک بار پھر 8 جنگیں ختم کروانے کا ذکر کیا اور کہا کہ ناروے جو نیٹو کا رکن ہے اس نے نوبیل امن انعام کے لیے میرا انتخاب نہیں کیا لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اہم بات یہ ہے کہ میں نے لاکھوں جانیں بچائیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نےلکھاکہ ان کی آمد سے قبل نیٹو کے اکثر رکن ممالک اپنی فوجی اخراجات کی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے تھے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے نیٹو ممالک کو 5 فیصد جی ڈی پی تک دفاعی اخراجات بڑھانے پر مجبور کیا اور اب وہ فوری طور پر ادائیگیاں کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اس بات پر شک ہے کہ ضرورت پڑنے پر نیٹو ان کے لیے موجود ہوگا یا نہیں لیکن وہ ہمیشہ نیٹو کے لیے موجود رہیں گے، چاہے نیٹو ان کے لیے موجود نہ ہوں۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ مداخلت نہ کرتے تو اس وقت روس پورے یوکرین پر قابض ہو چکا ہوتا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

38 minutes ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

41 minutes ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

44 minutes ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

47 minutes ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

49 minutes ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

50 minutes ago