اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا کے ایرانی جزیرے قشم پر محدود حملے دفاعی کارروائی قرار دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے بھی انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا ہے۔اخبار نے لکھا کہ امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے ایران کے جزیرے قشم پر حملہ کیا ہے، یہ حالیہ ہفتوں کے دوران ایران کے خلاف واشنگٹن کی جانب سے غیر اعلانیہ طور پر کیے جانے والے محدود حملوں کے سلسلے کی تازہ کارروائی ہے۔امریکی حکام نے مزید کہا ہے کہ ایران پر حملے دفاعی نوعیت کے ہیں. ان حملوں کا مقصد ایران کو آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملوں سے روکنا ہے۔قبل ازیں ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ ایران کے سٹریٹجک اہمیت کے حامل جزیرہ قشم اور آبنائے ہرمز کے اطراف میں شدید دھماکے ہوئے، قشم جزیرے پر یکے بعد دیگرے 5 زوردار دھماکے سنے گئے۔دھماکوں کی شدت سے قریبی عمارتوں کے در و دیوار لرز اٹھے، مقامی آبادی نے فضائی حدود میں نامعلوم جنگی طیاروں کی پروازوں کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ان دھماکوں کے فوری بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا تھا کہ انہوں نے جزیرہ قشم کے جنوب میں جدید الیکٹرانک وار فیئر سسٹم کے ذریعے امریکا کے 2 ایم کیو ایم ون سیون زیرو جاسوس ڈرونز کو ناکارہ بنا کر قبضے میں لے لیا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں ایک امریکی ایم کیو نائن ریپر ڈرون کو مار گرایا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس خیبر پختونخوا کی صورتحال پر غور

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدرات خیبرپختونخوا کی صورت حال پر جائزہ…

2 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب میں میڈیا ثقافت اور سیاحت کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اطلاعات، نشریات، میڈیا اور ثقافتی شعبوں…

2 hours ago

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر آج مزید اچھی خبر ملے گی علی پرویز ملک

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزرا عطاتارڑ اور علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس کی ۔علی…

3 hours ago

وزیراعلیٰ کا اپنی چھت اپنا گھر سکیم کی تکمیل کے اہداف مکمل کرنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس…

3 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز 17 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے اضلاع کچھی اور خاران میں سیکیورٹی فورسز کے دو انٹیلی…

3 hours ago

جاپان میں چور نے کروڑوں کی گھڑی سوری کا نوٹ لکھ کر دکان کو واپس کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک لگژری گھڑی کی چوری کا انوکھا…

3 hours ago