پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران دشمن کی دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا اور ملک اس وقت دفاعی تیاری کی اعلیٰ ترین سطح پر ہے۔پارلیمان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران جنگ کو روکنے کی ذمہ داری اب واشنگٹن پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کو معلوم ہونا چاہیے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جس طرح انگلی ٹریگر پر رکھ کر لڑنے کیلئے تیار ہے، اسی طرح اس نے امریکی فریق کو ایک فیصلہ کن اور منطقی جواب بھی دیا ہے، اب جنگ کو روکنے کیلئے گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے۔سپیکر ایرانی پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ ایران میدانِ عمل اور عسکری محاذ پر دفاعی تیاری کی بلند ترین سطح پر ہے اور اگر واشنگٹن نے دوبارہ کوئی تزویراتی غلطی کی تو اسے ایک نئے جنگی منظرنامے کا سامنا کرنا پڑے گا۔دوسری جانب اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران اور امریکا جنگ کے خاتمے کیلئے کسی معاہدے تک پہنچنے سے ابھی بہت دور ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایران امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات کو قبول نہیں کرے گا. امریکا آبنائے ہرمز کھلوانا چاہتا ہے تو اسے ایران کی شرائط پوری کرنا ہوں گی. ایران کی شرائط پوری کرنے کے بعد جوہری مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدرات خیبرپختونخوا کی صورت حال پر جائزہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اطلاعات، نشریات، میڈیا اور ثقافتی شعبوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزرا عطاتارڑ اور علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس کی ۔علی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے اضلاع کچھی اور خاران میں سیکیورٹی فورسز کے دو انٹیلی…
پاکستان نیوز پوائنٹ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک لگژری گھڑی کی چوری کا انوکھا…