پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے تین روزہ دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ اپنے تین روزہ دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے جس دوران تجارتی جنگ اور عالمی معیشت پر بات چیت ہو گی ، صدر ٹرمپ نے اس سے پہلے 2017میں چین کا دورہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ واشنگٹن میں چین روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو یہ کہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت دینی چاہیے، وہ بے وقوف آدمی ہوگا۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ ایک اچھی ڈیل چاہتا ہے اور انہیں یقین ہے کہ ایسا معاہدہ دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف جیت ہماری ہوگی، چاہے پرامن طریقے سے یا کسی اور طرح۔ انہوں نے کہا کہ دورۂ چین کے دوران چینی صدر کے ساتھ ایران جنگ اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوگی، تاہم ایران کے معاملے پر امریکا کو چین کی مدد کی ضرورت نہیں۔ امریکی صدر نے پاکستان کے کردار کو بھی کھل کر سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مذاکراتی عمل میں شاندار کردار ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شاندار شخصیات ہیں جبکہ پاکستان کی ثالثی کی کوششیں بہترین ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ…
پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے…
پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال بہت…