اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں امریکی کوششوں میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کو شدید دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں امریکی کوششوں میں مداخلت کی تو شدید بمباری کریں گے۔یہ دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے دی گئی دو ماہ کی مہلت ختم ہو چکی ہے اور کسی معاہدے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے طویل المدتی امریکی شراکت دار عمان پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ “اگر عمان راستے میں آیا تو ہم ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے”۔خیال رہےعمان روایتی طور پر واشنگٹن اور تہران کے درمیان اہم سفارتی ثالث کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔امریکا اور عمان ایران کے ساتھ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے الگ الگ مذاکرات کر رہے ہیں جبکہ تہران اور مسقط کے درمیان بحری جہازوں کی آمدورفت کے راستے پر اتفاق ہوگیا ہے، تاہم حتمی تفصیلات طے ہونا باقی ہیں۔عمان آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے سے متصل ہے اور خود کو تنازع میں غیر جانب دار قرار دیتا ہے، تاہم ایران کی جانب سے وہاں متعدد حملے بھی کیے جا چکے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے…

1 day ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِاعظم شہباز شریف نے وزارتوں کو متعلقہ اعداد و شمار قومی ڈیجیٹل…

1 day ago

خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے بلال اظہر کیانی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا…

1 day ago

افغانستان میں اس وقت 25 دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری سے اقوام…

1 day ago

7 اکتوبر کے حملہ آوروں کو بڑی قیمت چکانا پڑ رہی ہے ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ 7 اکتوبر کے حملہ آوروں…

1 day ago

امریکی فوج کو ایران پر ممکنہ حملوں کے لیے تیار رہنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی فوج کو ایران پر ممکنہ حملوں کے لیے تیار رہنے کا…

1 day ago