اردو نیوز اپڈیٹس

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست کی، جس میں قومی سلامتی، دہشت گردی، اطلاعاتی جنگ اور سوشل میڈیا کے چیلنجز پر جامع گفتگو کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سمر انٹرن شپ 2026 میں پاکستان بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز سے 6 ہزار 150 سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔خصوصی سیشن کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے سوالات کے مدلل اور مفصل جوابات دیے اور انٹرن شپ کے شرکا کے ساتھ خصوصی ملاقات بھی کی۔ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ و طالبات سے مصافحہ کیا اور خوشگوار انداز میں گفتگو کی۔ اس موقع پر سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے آٹوگراف بھی لیے۔طلبہ و طالبات نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی ملاقات کو سراہا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

2 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

2 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

3 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

3 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

3 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

3 hours ago