اردو نیوز اپڈیٹس

ایران سے غیر مشروط سرنڈر کروانے کا خواب پورا نہیں ہوا عباس عراقچی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کرنے کے لیے متحرک ہے۔ تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کا ایران سے غیر مشروط سرنڈر کروانے کا خواب پورا نہیں ہوا، ایران کی بھرپور مزاحمت سے دشمن اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران میں رجیم چینج اور تقسیم پیدا کرنے کی کوششیں بھی ناکام ہوئیں، جنگ شروع ہونے کے کچھ ہی عرصے بعد دشمن نے مذاکرات کی درخواست کی، ایران نے اپنی شرائط پر جنگ بندی اور مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے مذاکرات میں بھی طاقت اور اعتماد کا مظاہرہ کیا، طے پانے والے سمجھوتے کی بیشتر شقیں ایران کے مفاد میں تھیں، سفارتی کامیابی وزارت خارجہ یا کسی فرد کی کامیابی نہیں بلکہ ایرانی عوام کی فتح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی دنیا میں طاقت کسی بھی ملک کا مرکز ہے، امریکا اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایرانی میزائل طاقت کا محور بنے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور…

7 hours ago

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 2017 میں نیشنل…

7 hours ago

پاکستان میں سمندر کنارے اعلیٰ معیار کی گیس کی پہلی کامیاب دریافت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں سمندر کنارے نئے ہائیڈرو کاربن پلے (اعلیٰ معیار کی گیس…

7 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل…

7 hours ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں امریکی کوششوں میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کو شدید دھمکی…

7 hours ago

ایران میں سالانہ مہنگائی کی شرح 66 فیصد تک پہنچ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران میں سالانہ مہنگائی کی شرح 66 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔…

7 hours ago