پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کا عمل اچھی طرح سے جاری ہے، مذاکرات ویک اینڈ کے دوران بھی جاری رہیں گے۔امریکی صدر نے ایریزونا میں تقریب سے خطاب میں ایران سے ایٹمی زرات واپس لانےکا اعلان کیا اور کہاکہ امریکا ایران کی نیوکلیئر ڈسٹ حاصل کرےگا۔صدر ٹرمپ بولے ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، ایران سے ڈیل کے تحت رقم کا تبادلہ بھی نہیں کیا جائےگا۔امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم سے اظہار تشکر کیا، امریکی صدر نےکہاکہ پاکستان کے وزیراعظم او ر فیلڈ مارشل زبر دست شخصیات ہیں، انہوں نے مدد کی، میں دونوں پاکستانی شخصیات کا بہت شکر گزار ہوں۔امریکی صدر نے سعودی عرب، یواے ای، قطر،کویت اور بحرین کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب، یواے ای، قطر،کویت اور بحرین ، یہ تمام ممالک شاندار ہیں، سب نے بہت مدد کی، ان ممالک میں بہت ہمت ہے۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا نیٹو کی جانب سےکال موصول ہوئی، مدد کے لیے پوچھا جا رہا تھا، لیکن ہمیں 2 ماہ پہلے ان کی مددکی ضرورت تھی، اب بالکل نیٹوکی مدد درکارنہیں، دراصل ہمیں نیٹو کی مدد کی کبھی ضرورت تھی ہی نہیں، نیٹو کو ہماری ضرورت ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…