اردو نیوز اپڈیٹس

انجینئرز کی تربیت اور اسکالرشپس کے لیے پاکستان اور چین کا تاریخی معاہدہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان انجینئرنگ کونسل اور چینی کمپنیوں کے درمیان پاکستانی انجینئرز کی استعداد کار بڑھانے اور عملی تربیت کے حوالے سے تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔ یہ معاہدہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین کے دوران بی ٹو بی کانفرنس میں کیا گیا، جس میں تھر کول بلاک 1- پاور جنریشن کمپنی، سینو سندھ ریسورسز اور شنگھائی الیکٹرک انجینئرنگ کنسلٹنگ کمپنی شامل ہیں۔معاہدے کے تحت سی پیک کے مختلف منصوبوں پر پاکستانی انجینئرز کو عملی تربیت دی جائے گی جبکہ انجینئرز کے تبادلوں اور چینی زبان سیکھنے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے، 5 سالہ منصوبے کے دوران 100 پاکستانی انجینئرز کو تھر کول منصوبے پر تربیت دی جائے گی جبکہ توانائی کے شعبے میں تربیت کے لیے انہیں چین بھیجا جائے گا۔اس کے علاوہ 350 ملین روپے کا ایک خصوصی اسکالرشپ فنڈ قائم کیا جائے گا جس کے ذریعے آئندہ 5 برس میں 175 مستحق طلبہ کو اسکالرشپ دی جائیں گی۔ پاکستانی انجینئرز کو آن لائن چینی لینگوئج کورس بھی کروایا جائے گا تاکہ وہ عالمی معیار کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔چیئرمین پی ای سی نے اس معاہدے کو پاکستانی انجینئرز کی عملی تربیت کے لیے سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ اس سے انہیں بین الاقوامی تجربہ اور زبان سیکھنے کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔انجینئر وسیم نذیر نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستانی انجینئرز کے لیے نئے کیریئر راستے کھولنے کے ساتھ ساتھ ملک کی توانائی اور صنعتی ضروریات پوری کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا وزیراعظم فیلڈ مارشل کی شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کوئٹہ میں مشاق تربیتی…

12 hours ago

پاک فوج کا فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب…

12 hours ago

دہشتگردی کے خلاف ایک ملک میں دو خارجہ پالیسیاں نہیں چل سکتیں وفاقی وزراء

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ…

12 hours ago

آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال پاکستان میں…

13 hours ago

جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان…

13 hours ago

امریکی صدر ٹرمپ کی سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد حوثیوں پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر بڑھتے ہوئے حملوں پر…

13 hours ago