اردو نیوز اپڈیٹس

انڈونیشیا کے تلاؤد جزیرے پر 6.8 شدت کا زلزلہ عوام خوفزدہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
انڈونیشیا کے تلاؤد جزیرے میں 6.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ جس کے بعد مقامی حکام نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی اقدامات شروع کر دیئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے تلاؤد جزیرے میں زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے تاحال کسی جانی نقصان یا بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ریسکیو اور امدادی ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں نگرانی کا عمل جاری ہے۔جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (GFZ) کے مطابق زلزلہ تلاؤد جزائر کے ساحل کے قریب آیا۔ جس کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 77 کلو میٹر بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈونیشیا کے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 7.1 تھی۔ اور اس کی گہرائی 17 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ زلزلے کے باعث سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔حکام کے مطابق احتیاطی تدابیر کے طور پر متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی اور امدادی ٹیمیں الرٹ کر دی گئی ہیں۔ جبکہ عوام کو پرسکون رہنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خلیج کا بحران نہ پیدا ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا وزیر اعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں…

4 hours ago

پاکستان کا سب سے بڑا خدمت مرکز کراچی میں قائم ہوگا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ…

4 hours ago

دکانداروں کے لیے رجسٹریشن کے علاوہ کوئی آپشن نہیں غیر رجسٹرڈ دکانداروں کے خلاف ایکشن ہوگا بلال اظہر کیانی

پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے…

4 hours ago

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی…

4 hours ago

میر علی میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی 3 خارجی دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے…

4 hours ago

ایران کی صورتحال بہت خراب ہے نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال بہت…

4 hours ago