اردو نیوز اپڈیٹس

برطانوی اخبار دی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی سربراہ کو حکم دیا ہے کہ وہ گرین لینڈ پر حملے کا منصوبہ تیار کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانوی اخبار دی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی سربراہ کو حکم دیا ہے کہ وہ گرین لینڈ پر حملے کا منصوبہ تیار کریں۔ اخبار کے مطابق سینئر امریکی فوجی عہدیدار گرین لینڈ پر حملے کے منصوبے کے مخالف ہیں اور صدر ٹرمپ کی توجہ نسبتاً کم متنازعہ سمجھے جانے والے امور کی جانب کرائی جارہی ہے جن میں روس کے گھوسٹ جہازوں کو سمندروں میں روکنا یا ایران پر حملہ کرنا بھی شامل ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے جوائنٹ سپیشل آپریشنز کمانڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ حملے کی منصوبہ بندی تیار کریں تاہم جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی جانب سے اس منصوبے کی مخالفت کی جارہی ہے، ان کے نزدیک یہ عمل غیرقانونی ہوگا اور کانگریس اس کی حمایت نہیں کرے گی۔ اخبار کے مطابق صدارتی مشیر اسٹیفن ملر سمیت کئی اہلکار گرین لینڈ پر حملہ چاہتے ہیں، اسٹیفن ملر جیسے اہلکاروں کا وینزویلا کیخلاف کامیاب کارروائی سےحوصلہ بڑھا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہےکہ صدر ٹرمپ امریکی معیشت کی صورتحال سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ مڈٹرم الیکشن سے پہلے ووٹرز کی توجہ ملک کی معاشی صورتحال سے ہٹا کر گرین لینڈ کی جانب کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہےکہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر حملہ کیا تو یہ برطانوی وزیراعظم سے کھلا اختلاف ہوگا اور اس صورت میں نیٹو اتحاد ٹوٹ جائے گا۔ اخبار کے مطابق بعض یورپی حکام کو شبہ ہے کہ صدر ٹرمپ کے قریبی حلقے میں شامل میک امریکا گریٹ اگین کے حامیوں کا یہی مقصد ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ کانگریس صدر ٹرمپ کو نیٹو سے کبھی بھی نکلنے نہیں دے گی تاہم گرین لینڈ پر حملہ کیا تو یورپی ممالک خود نیٹو چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں گے، اگر ٹرمپ نیٹو سے نکلنا چاہیں تو یہ آسان ترین رستہ ہوگا۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ میں یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ڈنمارک اس بات پر تیار ہوسکتا ہے کہ وہ امریکا کو گرین لینڈ تک مکمل فوجی رسائی دے دے اور چین و روس کی رسائی روک دے۔ اخبار کے مطابق نومبر میں ہونے والے انتخابات کے لیے صدر ٹرمپ کے پاس صورتحال قابو میں لینے کا وقت موسم گرما تک ہے، اس لیے امریکی اقدام جلد ممکن ہے۔ نیٹو سربراہ اجلاس سات جولائی کو ہورہا ہے اور یہ سمجھوتے کے تحت ڈیل کے لیے فطری لمحہ ہوگا۔ امریکا کے بعض جنرلز کے حوالےسے دعویٰ کیا گیا ہےکہ وہ سمجھتے ہیں کہ صدر ٹرمپ سے ڈیل کرنا پانچ سال کے بچے سے ڈیل کرنے کے مترادف ہے۔ ایران میں غیر فوجی اہداف کو نشانہ بنانے پر غور مریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف کارروائی پر غور کررہی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ کو ایران پر فوجی حملوں کے آپشنز پر بریفنگ دی گئی ہے جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے ایران میں جاری مظاہروں کے موقع پر تہران میں غیر فوجی اہداف پر حملوں سے متعلق سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔ نیو یارک ٹائمز نے امریکی حکام کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ایران پر حملوں کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا تاہم وہ ایرانی حکومت کی جانب سے مظاہروں کو دبانے کی کوششوں کے ردعمل میں سنجیدگی سے فوجی کارروائی کی اجازت دینے پر غور کر رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ترکیے اور سعودیہ کا دفاعی معاہدہ تینوں ملکوں کےمفاد میں ہے وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مشترکہ…

15 hours ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران کیپٹن حمزہ اکرم کی شہادت پر اظہارِ افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ…

15 hours ago

محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وطن عزیز کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء اور شجاعت و…

15 hours ago

مریم نواز کا صفائی نظام میں سخت مانیٹرنگ کا حکم مزید بہتر بنانے کا ہدف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کو صوبہ بھر…

15 hours ago

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری…

15 hours ago

ہنگو میں فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ…

15 hours ago