پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اور عراق اپنے مستقبل کے فیصلے کسی غیر ملکی طاقت کو کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق قالیباف نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک نے امریکا اور دیگر مغربی طاقتوں کی جانب سے اپنے مستقبل پر اثرانداز ہونے کی کوششوں کو مسترد کردیا ہے۔انہوں نے ایران اور عراق کے درمیان طویل عرصے سے جاری سیاسی اور سکیورٹی تعاون کو اقتصادی ترقی اور مشترکہ خوشحالی میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔قالیباف کے مطابق ایران اور عراق کے تعلقات جغرافیہ، مشترکہ تاریخ اور مذہبی وابستگیوں پر قائم ہیں۔ دونوں ممالک کا یہ مشترکہ مؤقف کہ ان کا مستقبل بیرونی طاقتیں طے نہ کریں، باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔ ایرانی اسپیکر نے کہا کہ دونوں ممالک تاریخ میں ایسے ملکوں کے طور پر یاد رکھے جائیں گے جنہوں نے اپنی تقدیر دوسروں کے ہاتھ میں دینے سے انکار کیا اور اپنے مستقبل کا فیصلہ مغربی دارالحکومتوں کو نہیں کرنے دیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے ماشاءاللہ بالکل فٹ، الحمدوللہ بہن…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور…