پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گولان کی پہاڑیوں کے معاملے پر پاکستان شام کے مؤقف کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔وزیر اعظم شہباز شریف سے شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نے شامی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر احمد الشرع کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور شام کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو عملی تعاون میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، دفاعی، تجارتی، سرمایہ کاری اور تعلیمی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر زور دیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور شام کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی سے عوامی روابط میں اضافہ ہو گا۔ اور شام آنے والے پاکستانی زائرین کو بھی سہولت ملے گی۔ گولان کی پہاڑیوں کے معاملے پر پاکستان شام کے مؤقف کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔شامی وزیر خارجہ نے صدر احمد الشرع کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور انہیں شام کی سیاسی صورتحال اور تعمیر نو کی کوششوں سے آگاہ کیا۔اسعد حسن الشیبانی نے شام کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر احمد الشرع کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی کابینہ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزارت خزانہ نے ملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کردیں. دسمبر 2025ء تک…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی آئینی عدالت نے عوامی مقاصد کیلئے لینڈ ایکوزیشن پر بڑا فیصلہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین کی معروف پراپرٹی کمپنی ایورگرینڈ کے بانی ہوئی کایان کو چینی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف مزید سخت اقتصادی پابندیوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے تقریباً 6 سال…