اردو نیوز اپڈیٹس

ایران جنگ 200 بچوں سمیت 1200 سے زائد ایرانی شہید دو ہزار اسرائیلی زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے باعث دونوں ممالک میں جانی و مالی نقصانات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 1,929 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 157 افراد گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسپتالوں میں لائے گئے۔اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زیر علاج افراد میں نو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 42 افراد کی حالت درمیانی نوعیت کی بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 70 افراد معمولی زخمی ہیں۔ حکام کے مطابق اسپتالوں میں لائے جانے والے کئی افراد ایسے بھی ہیں جو حملوں کے دوران محفوظ پناہ گاہوں کی طرف جاتے ہوئے زخمی ہوئے۔دوسری جانب ایران کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں اب تک 1200 سے زیادہ افراد مارے جاچکے ہیں۔وزارت کے ترجمان حسین کرمان پور کے مطابق مرنے والوں میں تقریباً 200 بچے اور 200 خواتین بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں لگ بھگ 400 خواتین بھی شامل ہیں۔دوسری جانب ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکا نے آئل ڈپوز پر فضائی حملہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ تیل کے ذخیرہ کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے بعد آگ کے بلند شعلے اور دھوئیں کے بادل فضا میں پھیل گئے۔ایرانی خبر ایجنسی فارس کے مطابق اتوار کے روز ہونے والے حملوں میں تہران اور قریبی صوبے البرز میں چار آئل اسٹوریج ڈپو اور ایک آئل ٹرانسفر مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔اس واقعے میں چار ٹینکر ڈرائیوروں کی ہلاکت کی بھی اطلاع دی گئی ہے۔ایرانی ہلال احمر سوسائٹی نے بھی حملوں سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ادارے کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں اب تک کم از کم 9,669 شہری یونٹس تباہ ہو چکے ہیں۔ ان میں 7,943 رہائشی مکانات اور 1,617 تجارتی یونٹس شامل ہیں۔اسی دوران لبنان کے جنوبی گاؤں سر الغربییہ میں اسرائیلی حملے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہوئے۔ لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق حملہ ایک تین منزلہ عمارت پر کیا گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹا کر لاشوں کو نکالنے کا کام کر رہی ہیں۔ادھر قبرص میں بھی سیکیورٹی صورتحال کے باعث احتیاطی اقدامات جاری ہیں۔اطلاعات کے مطابق اکروتیری کے علاقے میں تقریباً ایک ہزار افراد کو اس وقت اپنے گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جب ایک ایرانی ساختہ ڈرون برطانوی فوجی اڈے کے قریب گرا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

2 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

2 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

2 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

2 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

2 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

2 hours ago