اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا و اسرائیل کی ایران کی تیل تنصیبات پر شدید بمباری خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا اور اسرائیل نے جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی مرتبہ ایران کے آئل انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔ رات گئے ایندھن ذخیرہ کرنے کی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔رپورٹس کے مطابق جنوبی تہران میں مرکزی ریفائنری کے قریب واقع آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔شمال مغربی تہران میں بھی آئل ڈپو پر حملہ ہوا جہاں دور سے آگ کے خوفناک شعلے اور دھواں اٹھتا دیکھا گیا جبکہ دارالحکومت کے علاقے شہران میں ایک اور حملے کی اطلاع بھی ملی ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق طیاروں نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایرانی فوج کے زیر استعمال متعدد فیول اسٹوریج کمپلیکس کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ یہ ٹینک فوجی انفراسٹرکچر کی معاونت اور فوجی اداروں کو ایندھن فراہم کرنے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔اسرائیلی فوج نے ان حملوں کو ایران کے فوجی انفراسٹرکچر کے خلاف کارروائیوں میں اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایران کی صلاحیتوں کو کمزور کرنے اور اپنے خلاف خطرات ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

3 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

3 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

3 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

3 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

3 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

3 hours ago