اردو نیوز اپڈیٹس

یقین ہے فیلڈ مارشل کی کاوشیں خطے میں پائیدار امن کا باعث بنیں گی وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے،پیغمبر اسلام ﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے، فقید المثال اجتماع اتحاد امت کی جھلک پیش کررہا ہے پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام چھٹی بین الاقوامی پیغامِ اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ اجتماع مسائل کے حل کیلئے یکسوئی، یگانگت اور بھرپور عزم کا بھی اظہار ہے،باہم اتحاد، افہام و تفہیم اور مثالی کردار سے مسائل کا حل نکالیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے اور اسلام آباد آنے پر امریکاو ایران کے مشکور ہیں، پاکستان کی دعوت پر دونوں ملک اسلام آباد آئے ، جنگ بندی ہوئی اور مذاکرات کی میز پر بیٹھے،یقین ہے فریقین کے درمیان بات چیت جلد دیر پا امن میں بدلے گی۔ انہوں نے کہا کہ امن کے قیام سے خطے میں خوشحالی آئےگی، بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا،پائیدار امن سے خطے میں محبت اور اخلاص سے معاملات آگے بڑھیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے امن کیلیے انتہائی متوازن اور اصولی موقف اختیار کیا،پاکستان امن کیلیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، یقین ہے فیلڈ مارشل کی کاوشیں خطے میں پائیدار امن کا باعث بنیں گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

12 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

12 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

12 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

12 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

12 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

12 hours ago