اردو نیوز اپڈیٹس

ایران سے جنگ بندی برقرار آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج تیل نہیں بیچ سکے گا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ایران اپنا تیل نہیں بیچ سکے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی برقرار ہے اور چیزیں بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہی ہیں، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کر رہے ہیں، ایران کی فوج تباہ کر دی، اور نیوی سمندر میں ڈبو دی ہے، ایرانی بحریہ کے 158 بحری بیڑے بھی تباہ کر دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج صبح 10 بجے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دیں گے، ہمارے پاس روس اور سعودی عرب سے بھی زیادہ تیل ہے، ایران اس وقت بری صورتحال میں ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ایران کے ساتھ 21 گھنٹے تک مذاکرات ہوئے، یہ بات واضح ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی صلاحیت نہیں ہوگی، ایران نے وعدہ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کھولے گا لیکن اس نے جھوٹ بولا۔اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ میرے خیال میں پوپ لیو اچھا کام نہیں کر رہے، میرے خیال میں پوپ لیو کو جرائم پسند ہیں، وہ اگر کہیں کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں تو یہ بری بات ہے، پوپ لیو اگر کہیں امریکا میں جرائم ہوں تو یہ اچھی بات نہیں، میں پوپ لیو کو میں پسند نہیں کرتا، وہ بہت زیادہ لبرل ہیں۔اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اسلام آباد مذاکرات کے حوالے جاری پیغام میں کہا تھا کہ امریکی نمائندے مذاکرات میں ایرانی قیادت سے خوشگوار اور باوقار تعلقات قائم کر چکے تھے، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ وہ سب سے اہم مسئلے پر سخت مؤقف پر قائم رہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران اپنے جوہری عزائم ترک کرنے کیلئے تیار نہیں ہے، کئی حوالوں سے طے پانے والے نکات فوجی کارروائی جاری رکھنے سے بہتر ہیں، برسوں سے کہہ رہا ہوں ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر غیر مستحکم اور غیر متوقع افراد کے پاس جوہری طاقت آجائے تو مذاکرات کی کوئی اہمیت نہیں۔صدر ٹرمپ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جو بھی ہمارے جہازوں پر فائرنگ کرے گا اسے تباہ کریں گے، ہم آبنائے ہرمز پر بارودی سرنگوں کو تباہ کرنا شروع کریں گے، ناکہ بندی ہوگی اور دوسرے ممالک بھی اس میں شامل ہوں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اپنی نیوی کو کہا ہے ایران کو ٹول دینے والے جہازوں کو تلاش کریں، جو بھی ایران کو ٹول ادا کرے گا اسے محفوظ راستہ نہیں ملے گا، ہمیں لگا تھا آبنائے ہرمز پر جہازوں کو آزادانہ آنے جانے کی اجازت ہوگی مگر ایران نے ایسا نہیں ہونے دیا۔صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مزید کہا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف غیر معمولی شخصیات ہیں، فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی پر بارہا میرا شکریہ ادا کیا، میں یہ سن کر ہمیشہ فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی قدر کرتا ہوں، انسانیت کے حوالے سے جو باتیں کی گئیں وہ ناقابلِ بیان ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہے کہ عوام قربانی دیں اور اشرافیہ مراعات حاصل کرتی رہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہے کہ…

18 hours ago

وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا امکان داخلہ خزانہ اور دفاع سمیت اہم وزارتوں میں ردوبدل متوقع

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا…

18 hours ago

سندھ کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی تجویز

پاکستان نیوز پوائنٹ سندھ کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے صوبائی بجٹ کی منظوری دے…

18 hours ago

پاکستان 30 ایرانی شہریوں کی واپسی میں معاونت کر رہا ہے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں نائب پاکستانی وزیر…

18 hours ago

ملک بھر میں بجلی کے بل کا نیا اور آسان فارمیٹ متعارف

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں بجلی کے بل کا نیا اور آسان فارمیٹ متعارف…

18 hours ago

ٹرمپ کی برتھ ڈے پارٹی پر ڈرون حملے کے منصوبے کا انکشاف 5 افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر…

18 hours ago