اردو نیوز اپڈیٹس

محبت کے نام پر 500 لڑکیوں کو بے وقوف بنا کر 2 کروڑ بٹورنے والا جعلی عاشق

پاکستان نیوز پوائنٹ
سیکڑوں لڑکیوں اور خواتین کو بیک وقت محبت کے جال میں پھنسانے والے عاشق مزاج بھارتی شہری کو آخرکار قانون نے اپنی گرفت میں لے لیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت کی دہلی پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم آنند پر الزام ہے کہ وہ مختلف شناختیں اختیار کرکے خواتین کو دھوکا دیتا رہا، کبھی وہ خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتا، تو کبھی فلم پروڈیوسر، وکیل یا کامیاب بزنس مین بن کر بھی سامنے آتا۔ ملزم نے جعلی سوشل میڈیا اور ڈیٹنگ ایپس پر متعدد پروفائلز بنا رکھے تھے، جن کے ذریعے وہ سادہ لوح لڑکیوں سے رابطہ کرتا اور انہیں محبت اور شادی کے خواب دکھاتا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نہایت چالاکی سے پہلے جذباتی تعلق قائم کرتا، پھر کسی نہ کسی بہانے جیسے میڈیکل ایمرجنسی یا کاروباری نقصان کا جواز بنا کر رقم طلب کرتا اور پیسے ملتے ہی غائب ہوجاتا، اس نے بعض متاثرہ خواتین کو ماڈلنگ یا معروف اداروں میں داخلے کے جھانسے بھی دیے اور یوں انہیں مالی نقصان پہنچایا۔ تحقیقات کے مطابق ملزم نے ایک یا دو نہیں بلکہ 500 سے زائد خواتین کو اپنا نشانہ بنایا اور ان سے مجموعی طور پر تقریباً 2 کروڑ روپے بٹور لیے، اس کا یہ منظم فراڈ اس وقت بے نقاب ہوا جب ایک متاثرہ لڑکی نے پولیس سے رجوع کیا، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا.

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

13 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

14 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

14 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

14 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

14 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

14 hours ago