اردو نیوز اپڈیٹس

ایران نے امریکی تجاویز پر باضابطہ جواب پاکستان کے ذریعے بھجوا دیا ایرانی سرکاری میڈیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی جنگ کے خاتمے کی تجاویز پر اپنا باضابطہ جواب ارسال کر دیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ جواب پاکستانی ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو پہنچایا گیا ہے۔ایرانی خبر ایجنسی ’اِرنا‘ نے معاملے سے واقف ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کی جانب سے پیش کیے گئے فریم ورک کے تحت آئندہ مذاکرات کے ابتدائی مرحلے میں صرف جنگ کے مستقل خاتمے کا معاملہ زیرِ بحث آئے گا۔رائٹرز کے مطابق دونوں جانب کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس نئی پیش رفت کا مقصد ایک عارضی مفاہمتی یادداشت طے کرنا ہے، جس کے تحت جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز سے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق اس ابتدائی فریم ورک کے بعد ایک مکمل معاہدے پر بات چیت ہوگی، جس میں ایران کے جوہری پروگرام سمیت دیگر پیچیدہ اور دیرینہ اختلافات کے حل پر بھی بات چیت ہوگی۔اس سے قبل ایرانی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا تھا کہ تہران کی جانب سے امریکی تجاویز پر حتمی موقف داخلی جائزے اور اعلیٰ سطح کے مشوروں کے بعد ہی پاکستانی حکام کے ذریعے واشنگٹن تک پہنچایا جائے گا۔اس پورے بحران میں پاکستان کا بطور ثالث کردار انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ہی 8 اپریل کو تہران اور واشنگٹن کے درمیان جنگ بندی کرائی تھی. جس کے نتیجے میں ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی تقریباً 40 روز سے جاری مشترکہ جارحیت کا سلسلہ تھم گیا تھا۔جنگ بندی کے چند روز بعد اسلام آباد میں فریقین کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا دور بھی ہوا تھا. تاہم اس وقت کوئی بڑا بریک تھرو حاصل نہیں ہو سکا تھا۔ایران کا مؤقف تھا کہ جب تک امریکا اس پر عائد تمام معاشی پابندیاں مکمل طور پر ختم نہیں کرتا اور اپنی بحری ناکہ بندی ختم نہیں کرتا. اس وقت تک کسی بات چیت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ایران کی جانب سے امریکی تجویز پر جواب کو بڑی سفارتی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے امریکی تجویز پر تہران کے جواب کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں. تاہم اس پیش رفت کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے مستقل خاتمے کے حوالے سے کئی ہفتوں سے برقرار ڈیڈلاک ختم ہوا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

8 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

8 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

9 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

9 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

9 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

9 hours ago