اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا سے مذاکرات کا مطلب ہتھیار ڈالنا ہرگز نہیں ہے ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے واضح کیا ہے کہ امریکا سے کسی بھی سطح پر مذاکرات کرنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں لیا جانا چاہیے کہ ایران نے ہتھیار ڈال دیے ہیں یا وہ دباؤ کے سامنے جھک رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر نے امریکا جنگ سے نقصانات کی بحالی سے متعلق ایک حالیہ اجلاس کے دوران کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے پوری مضبوطی سے اپنے مؤقف پر قائم ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی پسپائی اختیار نہیں کرے گا۔ عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق صدر مسعود پیزشکیان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کو کمزوری یا سرنڈر کے طور پر پیش کرنا درست نہیں۔ایران اپنے عوام کے حقوق کے حصول اور ملکی مفادات کے دفاع کیلئے مکمل عزم اور وقار کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور اس مقصد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ان کا ملک تنازع یا جنگ کا خواہاں نہیں. بلکہ مسائل کے حل کے کیلئے مذاکرات اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دیتا ہے. تاہم اگر امریکا ایران پر اپنی شرائط مسلط کرنے یا اسے دبانے کی کوشش کرے گا تو اسے کامیابی نہیں ملے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات ملکی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات…

8 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche…

8 hours ago

ابھی تک نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا ایجنڈا سینیٹ میں نہیں آیا یوسف رضا گیلانی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک نئے…

8 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے…

8 hours ago

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں 7 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی…

8 hours ago

ایران کو منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنے سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ…

8 hours ago