اردو نیوز اپڈیٹس

ایران نے امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئے چین سے بارٹر تجارت شروع کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران امریکی پابندیوں سے بچنے اور عالمی بینکاری نظام سے گریز کے لیے چین کے ساتھ بارٹر تجارت کرنے لگا۔غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے 2 اعلیٰ ایرانی ذرائع سمیت تجارت سے باخبر افراد نے بتایاکہ ایران امریکی پابندیوں سے بچتے ہوئے اپنے تیل کی فروخت جاری رکھنے اور چین سے اربوں ڈالر مالیت کی اشیاء، فوجی سازو سامان خریدنے کے لیے بارٹر نما تجارتی نظام استعمال کررہاہے۔رپورٹ کے مطابق اس خفیہ نظام کے تحت ایرانی تیل کے بدلے چین سے درآمد کی جانے والی اشیاء کے لیے کریڈٹ حاصل کیے جاتے ہیں، ایران نے اس نظام کے ذریعے چین سے ادویات، گاڑیاں اور مواصلاتی آلات بھی حاصل کیے ہیں جب کہ ان اشیاء کے مینوفیکچررز براہِ راست ایران کے ساتھ لین دین نہیں کررہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران کم از کم ایک مرتبہ اس طریقہ کار کو ایران کو لاکھوں ڈالر مالیت کا فضائی دفاعی سازوسامان فراہم کرنے کے معاہدوں کے سلسلے میں بھی استعمال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بارٹر نما تجارتی نظام کے علاوہ بھی ایران دیگر مختلف طریقوں سے بین الاقوامی بینکاری نظام سے گزرے بغیر چینی کمپنیوں سے اشیاء اور خدمات حاصل کرتا ہے۔ذرائع نے مبینہ لین دین کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں جب کہ خبرایجنسی بھی آزادانہ طور پر ان معاملات کی تصدیق نہیں کرسکی۔بارٹر نما تجارت سے متعلق خبرایجنسی کے سوالات کے جواب میں چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ بیان کردہ صورتحال سے واقف نہیں اور چین ہمیشہ یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے۔ایران کے نیویارک اور جنیوا میں اقوام متحدہ کے مشنز نے تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا

Faisal Bukhari

Recent Posts

اللّٰہ کا فضل ہے طبیعت ٹھیک ہے لندن میں اچھا وقت گزرا آصف زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری وطن واپسی کیلئے لندن سے روانہ ہوگئے،…

14 hours ago

وزیرِ اعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ ذرائع کے مطابق آٹو پالیسی کا اعلان اگلے ہفتے آئی ایم ایف…

14 hours ago

پاک سعودیہ دفاعی تعاون جاری ہے دفاعی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے وقت درکار ہوگا ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہےکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو…

14 hours ago

پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کا اسرائیلی بستیوں کیخلاف برطانوی پابندیوں کا خیرمقدم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب،پاکستان ، ترکیہ اور اردن سمیت 8 عرب و مسلم ممالک…

14 hours ago

قطر کی سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ قطر کے حکام نے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حوثی حملوں…

14 hours ago

خطے میں عدم استحکام کی جڑ امریکی فوجی مداخلت اور حاکمانہ پالیسیاں ہیں اسماعیل بقائی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے یمن کی انصار اللہ سے متعلق امریکی وزیر خارجہ کے…

14 hours ago