اردو نیوز اپڈیٹس

ایران نے معاہدہ نہ کیا تو حملوں کے لیے تیار رہے امریکی وزیرِ جنگ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے امن معاہدہ قبول نہ کیا تو امریکا اس پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ امریکی فوجی سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی سمندری حدود اور بین الاقوامی پانیوں دونوں میں ناکہ بندی کو نافذ کیا جائے گا۔پینٹاگون میں جمعرات کو نیوز بریفنگ کے دوران پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ یہ ایران کے پاس خوش حال مستقبل کا انتخاب کرنے کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران یہ سنہری راستہ اختیار کر سکتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے عوام کے لیے یہی راستہ چنے گا۔امریکی وزیرِ جنگ نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے لیے امریکا صرف اپنی 10 فیصد فوج استعمال کر رہا ہے اور وہ جتنا عرصہ چاہے اس ناکہ بندی کو برقرار رکھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کے حوالے سے تعاون نہ کیا تو امریکا اس کے ایٹمی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے سے بھی گریز نہیں کرے گا۔پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایرانی فوج کی ہر سرگرمی پر ہماری نظر ہے اور ایران کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ اسکا امریکا کی عسکری صلاحیتوں کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں ہے۔امریکی وزیرِ جنگ نے کہا کہ امریکا خطے میں اپنی برتری برقرار رکھے ہوئے ہے اور ہر قسم کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔پیٹ ہیگسیتھ نے نیوز کانفرنس کے دوران امریکی میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور امریکی کامیابیوں کو کوریج نہ دینے کا الزام عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران میں اپنے پائلٹس کو بچانے کے لیے دو ناممکن ریسکیو آپریشنز کیے لیکن امریکی میڈیا کو ہماری کامیابیاں نظرنہیں آتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو امریکی کامیابیوں پرآنکھیں کھولنا ہوں گی۔ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ’وہ اب بھی زندہ ہیں مگر اس وقت زخمی حالت میں ہیں‘۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے بریفنگ میں کہا کہ امریکی ناکہ بندی کو ایران کی سمندری حدود اور بین الاقوامی پانیوں دونوں میں نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کسی بھی ایرانی پرچم بردار جہاز یا ایران کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنے والے جہاز کا تعاقب کرے گا۔انہوں نے خبردار کیا کہ ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے جہازوں کو روکا جائے گا اور وارننگ دی جائے گی. اس کے باوجود امریکی احکامات پر عمل نہ کرنے والے جہازوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

4 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

4 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

4 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

4 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

4 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

4 hours ago