اردو نیوز اپڈیٹس

ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے پاکستان کو ’’اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ‘‘ قرار دے دیا ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور پاکستان ایک دوسرے کے اسٹریٹجک معاون ہیں۔ پاکستانی حکومت، فوج اور عوام ’’اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ‘‘ ہیں۔محسن رضائی نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے، ایران پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی اور باہمی تعاون مزید مضبوط بنانےکےلیے پر عزم ہے، ایران پاکستان تعلقات میں غیر معمولی پیشرفت کےخواہاں ہیںمحسن نقوی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات گزشتہ چند مہینوں میں مزید مضبوط ہوئے ہیں۔اس سے قبل وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے ایرانی صدر کو وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام پہنچایا۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حالیہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بارے میں بریف بھی کیاایران کے صدر نے گزشتہ روز وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے تہران میں ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ تہران تیار ہے کہ وہ اسلام آباد کے ساتھ سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور سیکیورٹی فیلڈز میں تعلقات گہرے کرے۔ڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ ایران سے تعلقات بڑھانے اور انہیں مضبوط کرنے سے متعلق وزیرِ اعظم شہباز شریف اور دیگر پاکستانی حکام کی محبت اور دلچسپی ایران کیلئے انتہائی قابل قدر ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

3 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

3 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

4 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

4 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

4 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

4 hours ago