اردو نیوز اپڈیٹس

فیلڈ مارشل سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ
ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا. جہاں وفد نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور پاکستان و ناروے کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ناروے کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے پاکستان اور ناروے کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سیکیورٹی کے شعبوں میں باہمی روابط اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیااس سے قبل ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ناروے کے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں ، ناروے کے وزیرخارجہ ایسپن بارتھ ایدے سے خوشگوار ملاقات ہوئی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ناروے پاکستان کے ساتھ رابطے میں تھا. ناروے کا حساس صورتحال میں رابطےمیں رہنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کشیدگی کے دوران بھی ناروے پاکستان کے ساتھ رابطے میں رہا. ناروے اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرُعزم ہیں. پاکستان اور ناروے کے درمیان 78 سالہ شراکت داری موجود ہے، ناروے کے ساتھ قریبی اورمضبوط تعلقات کوآگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔اس موقع پر ناروے کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ناروے میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود ہے، ناروے کی کمپنیاں پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے اور عالمی امن کے لیے بہترین کردار ادا کیا، امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی عالمی امن اور معیشت کے لیے نقصان دہ ہے، پاکستانی قیادت نے مشکل وقت میں جراتمندانہ کردار ادا کیا۔ناروے کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردارقابل تعریف ہے، امن کی کاوشوں سے عالمی سطح پر پاکستان کو پذیرائی ملی

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

3 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

3 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

4 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

4 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

4 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

4 hours ago