اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کا خارگ جزیرے پر امریکی حملہ امارات سے ہونےکا دعویٰ یو اے ای نے الزام مسترد کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے متحدہ عرب امارات میں امریکی پناہ گاہوں کو نشانہ بنانے کی نئی دھمکی دی ہے۔ایران میں خارگ جزیرے پر امریکی حملوں کے بعد جاری بیان میں ایرانی فوجی ترجمان نے متحدہ عرب امارات میں عام شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ ممکنہ نشانہ بننے والے علاقوں، بندرگاہوں، ڈاکس اور امریکی پناہ گاہوں سے انخلا کرلیں۔ایران کا کہنا ہے کہ انہیں علاقوں سے ایران کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم جوابی کارروائی میں بھی امارات میں انہی امریکی اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔گزشتہ روز امریکا نے ایران کے خارگ جزیرے میں 90 فوجی تنصیبات پر حملے کیے تھے، ایران نے خارگ پر امریکی حملوں میں ہونے والی تباہی کے بارے میں کہا کہ اتنی تباہی نہیں ہوئی جتنی بتائی جارہی ہے، ایران کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اب وہ زیادہ خطرناک اور تباہ کن ہتھیار استعمال کرنے جا رہا ہے۔دوسری جانب امارات نے خرگ جزیرے پر حملے میں اماراتی زمین استعمال ہونے کا ایرانی الزام مستردکردیا، اماراتی سفارتی مشیر نے واضح کیا کہ ایرانی جزیرے پر حملہ یواے ای سرزمین سے نہیں کیاگیا، ایران کی پالیسی غیر منطقی اور غیر سمجھدار ہے۔گزشتہ روز ایران نے متحدہ عرب امارات کی فجیرہ پورٹ پر ڈرون حملہ بھی کیا۔امریکی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد فجیرہ پورٹ پر کچھ آئل لوڈنگ آپریشنز معطل ہوگئے ، متاثرہ مقام پر خوفناک آگ لگ گئی، علاقے میں ہر جانب دھواں پھیل گیا ، اماراتی حکام کے مطابق فضائی دفاع نے 9 بیلسٹک میزائل اور 33 ڈرون تباہ کردیے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

18 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

18 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

18 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

18 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

18 hours ago