اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو ہوسکتا ہے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق ایک اچھی خبر ہے اور تہران سے مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو ہوسکتا ہے۔امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کو ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے مذاکرات میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ امن مذاکرات کا دوسرا دور ممکنہ طور پر جمعہ تک شروع ہو سکتا ہے۔نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں موجود پاکستانی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی رابطوں میں پیش رفت ہو رہی ہے اور آئندہ 36 سے 72 گھنٹوں میں مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔پاکستانی حکام کے مطابق اسلام آباد ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور فریقین کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہے۔جس کی ایک مثال امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کی مدت ختم ہونے پر اس میں توسیع کا اعلان ہے۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان کے مطالبے پر ایران کی جانب سے متفقہ تجویز آنے تک جنگ بندی میں توسیع اور ساتھ ہی بحری ناکہ بندی بھی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسی ہفتے اسلام آباد میں متوقع تھا. تاہم ایران نے شرط عائد کی کہ امریکا کی جانب سے بحری ناکہ بندی کے ہوتے مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔پاکستان کے ثالثوں نے منگل کو ایک طرف ایران کو مذاکرات میں شامل کرنے کے لیے دوڑ دھوپ کی اور دوسری طرف ٹرمپ کو جنگ بندی میں توسیع پر بھی قائل کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

6 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

6 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

6 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

6 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

6 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

6 hours ago