اردو نیوز اپڈیٹس

پنجاب اسمبلی ٹریفک چالانوں میں کمی کا آرڈیننس منظور

پاکستان نیوز پوائنٹ
صوبائی موٹر وہیکل(چوتھی ترمیم) 2025 آرڈیننس کثرت رائے سے منظور ہوگیا ۔ آرڈیننس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں کمی کی تجویز دی گئی۔صوبائی موٹر وہیکل 2025 آرڈیننس ترامیم کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دینگے۔ٹریفک جرمانوں میں کمی کا ترمیمی بل ایوان سے کثرت رائے سے منظور ہوگیا۔قائمہ کمیٹی داخلہ سے چالانوں میں کمی 1 اپریل کو منظور ترامیم ایوان سے بھی منظور ہوا۔ متن کے مطابق موٹر سائیکل کے چند چالان 2 ہزار سے کم کر کے 1 ہزار روپے ہوں گے، موٹر سائیکل کا زیادہ سے زیادہ چالان اب 2 ہزار روپے کا ہو گا، رکشے کا چند خلاف ورزیوں پرچالان 3 سے 1 ہزار روپے کر دیاگیا۔رکشہ ڈرائیورکی سنگین خلاف ورزی پر 2 ہزار جرمانہ ہو گا۔کار اور جیپ کا چالان چند خلاف ورزیوں پر 5 ہزار سے کم کر کے 2 ہزار روپے ہوگیا۔ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر گاڑیوں کا 5 ہزار جرمانہ برقرار رہے گا۔موٹر سائیکل، رکشے اور کار میں اوور سپیڈنگ کے جرمانوں کو برقرار رکھا گیا،2 ہزار سی سی اور دیگر لگژری وہیکلز کا جرمانہ 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار ہوگیا۔2 ہزار سی سی وہیکلز کا کم سے کم جرمانہ 2 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 10 ہزار ہو گا۔مزدا، کوسٹرز، چھوٹی مسافر وین لائٹ وہیکلز کا جرمانہ 20 ہزار سے 7 ہزار کر دیا گیا۔ٹرک ،بسوں اور دیگر ہیوی وہیکلز کا زیادہ سے زیادہ جرمانہ 10 ہزار کر دیا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

6 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

6 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

6 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

6 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

6 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

6 hours ago