پاکستان نیوز پوائنٹ
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاسکو اسٹاک سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے پاسکو اسٹاک سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کرنے کی منظوری دے دی، پاسکو کی گندم مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کی جائے گی۔ای سی سی نے مقامی گندم کی نئی ریزرو قیمت 4150 روپے فی من مقرر کردی جبکہ درآمدی گندم کی ریزرو قیمت 3800 روپے فی من کی منظوری دی گئی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی اعلامیہ میں کہا گیا کہ گندم فرسٹ اِن فرسٹ آؤٹ بنیاد پر فروخت ہوگی۔ پرانے منصوبوں کیلئے 53 کروڑ 60 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی گئی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…
پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…