اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوام سے گراں فروشوں کا معاشی بائیکاٹ کرنے کی اپیل

پاکستان نیوز پوائنٹ
ریٹ لسٹ نہیں تو خریداری نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام سے گراں فروشوں کا معاشی بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نرخوں میں کمی پر پوری ٹیم کو شاباش دی۔مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رمضان میں 10 کلو آٹے کا بیگ اوپن مارکیٹ نرخ 905 روپے، 20 کلو آٹے کے بیگ کا نرخ 1810روپے ہے، پنجاب میں فلور ملز کے 1549 سیل پوائنٹ قائم کیے گئے اور 850 کے رعایتی نرخ پر آٹا کے 10 کلو بیگ فروخت ہو رہے ہیں۔ بریفنگ کے مطابق پنجاب بھر میں 421 نگہبان رمضان دستر خوان پر 4 لاکھ 62 ہزار روزہ داروں نے افطاری کی، جس میں چکن پلاؤ، سموسہ، پکوڑا، فروٹ، پانی اور کھجوروں سے تواضع کی گئی۔
بریفنگ میں وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ سحر و افطار کے دوران فوڈ اتھارٹی متحرک ہے، 9440 مقامات پر چیکنگ کی گئی اور 29 ہزار کلو غیر معیاری کھانا تلف کیا گیا۔ جبکہ پنجاب بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، پیرا اور دیگر ٹیمیں متحرک ہیں اور تین لاکھ 38 ہزار چھاپے مارے گئے اور ریٹ لسٹ نہ لگانے پر 1965، اوور چارجنگ پر 24600 کو پونے 4 کروڑ جرمانہ کیا گیا اور 313 ایف آئی آر درج جبکہ 2870 گرفتار کیے گئے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

6 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

6 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

6 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

6 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

6 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

6 hours ago