پاکستان نیوز پوائنٹ
دوحہ میں وزیراعظم شہباز شریف سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ہے جہاں فریقین نے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پاک قطر تجارتی روابط مضبوط بنانے میں قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوطرفہ شراکت داری کے اہم ستون کے طور پر نجی شعبے کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کو پاکستان میں لاجسٹکس، توانائی، ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے وفد کو سرمایہ کاروں کی سہولت کےلیے اصلاحاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس دوران شیخ فیصل بن قاسم الثانی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں فریقوں نے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور افراد کے درمیان روابط آسان بنانے کےلیے کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبہ میں تعلقات کو مزید وسعت دینے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…
پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…