اردو نیوز اپڈیٹس

سائنس فکشن کو حقیقت بنا دیا ہے اور دنیا کی پہلی اڑنے والی گاڑی کی پروڈکشن شروع کر دی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
سائنس فکشن فلموں جیسی یہ گاڑی آپ کو ٹریفک جام سے بچانے میں مددگار ثابت ہوگی کیونکہ یہ زمین پر دوڑنے کے ساتھ فضا میں پرواز کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔امریکی کمپنی الیف ایرو ناٹیکس نے سائنس فکشن کو حقیقت بنا دیا ہے اور دنیا کی پہلی اڑنے والی گاڑی کی پروڈکشن شروع کر دی ہے۔الیف ماڈل اے الٹرا لائٹ نامی یہ گاڑی صارفین کو 2026 کے شروع میں دستیاب ہوگی۔الیف کمپنی کے چیف ایگزیکٹو Jim Dukhovny نے ایک بیان میں بتایا کہ ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ پہلی فلائنگ کار کی پروڈکشن شروع ہوگئی ہے۔اس الیکٹرک گاڑی کی تیاری کئی ماہ میں مکمل ہوگی۔کمپنی کے مطابق ہالی وڈ فلم بیک ٹو دی فیوچر جیسی یہ گاڑی 100 فیصد الیکٹرک ہوگی۔اگر آپ کا دل اسے اڑانے کا نہیں چاہ رہا تو آپ اسے زمین پر عام گاڑی کی طرح دوڑا بھی سکتے ہیں۔یہ الیکٹرک گاڑی سڑک پر 200 میل جبکہ فضا میں 110 میل کا سفر طے کرسکے گی۔دیکھنے میں یہ کسی سائنس فکشن فلم کی گاڑی لگتی ہے جس کا کیبن اس طرح ڈیزائن کیا گیا کہ پرواز کے دوران ہوا میں اس کی حرکت مستحکم رہے جبکہ اس کا اندرونی سسٹم ہیلی کاپٹر کی طرح عمودی پرواز میں مدد فراہم کرتا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ گاڑی کسی ہیلی کاپٹر کی طرح ٹیک آف اور لینڈ کرسکے گی جبکہ 90 کلوگرام تک وزنی مسافر اس میں سفر کرسکیں گے۔چونکہ اس میں ونگ نہیں تو یہ کسی ڈرون کی طرح پرواز کرسکے گی جس کے پروپیلر پرواز میں مددگار ثابت ہوں گے۔اس میں ایک وقت میں ایک ہی فرد سفر کرسکتا ہے۔اس کی قیمت ابھی 3 لاکھ ڈالرز رکھی گئی ہے جو کہ محدود صارفین کو دستیاب ہوگی۔اس کمپنی کے پہلے پروٹوٹائپ ماڈل کی آزمائش فروری 2025 میں کی گئی تھی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

4 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

4 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

4 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

4 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

4 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

4 hours ago