پاکستان نیوز پوائنٹ
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے، کئی دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پنجگور کلی سوران میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا. دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر دہشت گردی کی بڑی کارروائی انجام دینے جا رہے تھے۔فورسز نے کارروائی کے دوران جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کے استعمال سے دہشت گردوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔دہشت گردوں سے 3 گاڑیاں،2 موٹرسائیکلیں، آئی ای ڈی ڈیوائس سمیت کالعدم تنظیم کاجھنڈا بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد مقامی افراد سے لوٹ مار، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جارہی رہیں گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گولان کی پہاڑیوں کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی کابینہ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزارت خزانہ نے ملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کردیں. دسمبر 2025ء تک…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی آئینی عدالت نے عوامی مقاصد کیلئے لینڈ ایکوزیشن پر بڑا فیصلہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین کی معروف پراپرٹی کمپنی ایورگرینڈ کے بانی ہوئی کایان کو چینی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف مزید سخت اقتصادی پابندیوں…