اردو نیوز اپڈیٹس

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سال بعد بچوں سمیت برطانیہ واپسی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے تقریباً 6 سال امریکا میں قیام کے بعد اپنے بچوں سمیت رواں ماہ برطانیہ واپس منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہےبرطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے امریکا میں تقریباً چھ سال گزارنے کے بعد اپنے بچوں سمیت اس موسم خزاں میں برطانیہ واپس منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تاہم، واضح کیا گیا ہے کہ وہ شاہی خاندان کے فعال یا کام کرنے والے اراکین کے طور پر اپنی ذمہ داریاں دوبارہ نہیں سنبھالیں گے۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جوڑے کے دونوں بچوں، 7 سالہ شہزادہ آرچی اور 5 سالہ شہزادی للیبیٹ، کا داخلہ برطانوی اسکولوں میں کرا دیا گیا ہے جو ستمبر سے اپنی باقاعدہ کلاسز کا آغاز کریں گے جبکہ یہ خاندان لندن کے باہر ایک نجی رہائش گاہ میں مقیم ہو گا۔مارکل نے چھ سال قبل شاہی امور کی انجام دہی چھوڑ کر کیلیفورنیا منتقلی کا فیصلہ کیا تھا تاکہ وہ نیٹ فلکس اور دیگر اداروں کے ساتھ منافع بخش معاہدوں کے ذریعے خود کفیل ہو سکیں۔اس دوران شاہی خاندان کے ساتھ ان کے تعلقات کافی کشیدہ رہے، تاہم حال ہی میں شہزادہ ہیری نے اپنے والد شاہ چارلس سوم سے صلح اور زیادہ وقت گزارنے کی خواہش ظاہر کی ہے، جو کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ذرائع کے مطابق شہزادہ ہیری نے اتوار کے روز ہی اپنے والد بادشاہ چارلس سوم کو اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا تھا۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی شہزادہ ہیری اور میگھن نے برطانیہ کا دورہ بھی کیا تھا۔اس تمام صورتحال پر بکنگھم محل میں شاہی ترجمان نے مؤقف اپنایا کہ محل شاہی خاندان کے غیر فعال اراکین سے متعلق قیاس آرائیوں پر تبصرہ نہیں کرتا، جبکہ شہزادہ ہیری کے ترجمان نے بھی اس پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان کی خلائی تاریخ میں بڑا اعزاز مسلح افواج کا قوم اور سائنسدانوں کے نام خصوصی پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستانی مسلح افواج کی قیادت نے ملک کے پہلے انسانی خلائی مشن…

21 hours ago

اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی…

21 hours ago

پاکستان اور روس کا اہم فیصلہ تجارت توانائی اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھایا جائے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کا 11واں اجلاس ماسکو…

21 hours ago

برطانوی فضائی اڈوں پر سیکیورٹی سخت ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے نئی حکمت عملی

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کی فضائیہ (رائل ایئر فورس) نے ممکنہ ڈرون حملوں اور تخریب…

21 hours ago

امریکی افواج نے ایران کی بیشتر فوجی صلاحیت ختم کر دی ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران…

21 hours ago